• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتیں اور مہارت موجود، برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہاہے پاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتیں اور مہارت موجود،برطانیہ پاکستان کیساتھ کاروباری ثقافت و ہنر کے فروغ ، نوجوانوں میں کاروباری جذبہ ابھارنے کیلئے تعاون جاری رکھے گا، برطانیہ پاکستان کیساتھ کاروباری ثقافت و ہنر کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو ابھارنے کیلئے ہمیشہ بھرپور تعاون جاری رکھے گا، پاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتیں اور مہارت موجود ہے، ان غیر معمولی نوجوان فائنلسٹ سے ملاقات اور انکے اختراعی کاروباری آئیڈیاز سنکر کہ وہ کس طرح اپنی کمیونٹی کی مدد کر رہے ہیں، نے مجھے 2025میں جانے کیلئے حوصلہ افزائی اور پر امید کر دیا ہےوہ پاکستان کیلئے حقیقی کریڈٹ ہیں ،برطانوی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سالانہ انٹر سکول بزنس مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا یہ دوسرا موقع ہے جب میں ان فائنلز کی میزبانی کر رہی ہوں اور یہ واقعی ان سب سے متاثر کن ایونٹس میں سے ایک ہے یہ پاکستان کے کاروباری جذبے اور پروگرام کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے آج ہمیں کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل کی میزبانی کرنے پر بے حد فخر ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ شراکت داری مستقبل میں بھی جاری رہے گی، گلوبل ینگ اچیور ایوارڈ یافتہ ماہ نور نے کہا کہ انٹرپرائز چیلنج پاکستان نے مجھے کاروبار قائم کرنے اور چلانے کیلئے مہارت فراہم کی میں نے سماجی اداروں کے تصور اور کمیونٹی کے احساس کو سمجھاآج تک انٹرپرائز چیلنج پروگرام 8,000 سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچ چکا ہے جن میں اس سال 1,700سے زیادہ نوجوان شامل ہیں، سرکاری سکولوں کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کیساتھ ایک انتظام کے ذریعے منسلک کیا گیا تھا جو کل سکولوں کا 31فیصد بنتے ہیں،کنگز ٹرسٹ انٹرنیشنل20ممالک میں خدمات فراہم کرتا ہےجو نوجوانوں کو سیکھنے، کمانے اور ترقی کرنے کیلئے مہارت اور اعتماد پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید