• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بچے اور 3 نشے کے عادی افراد سمیت 7 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں نومولود بچے اور 3نشے کے عادی افراد سمیت 7افراد کی لاشیں پائی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اختر کالونی بلاک E عالیہ مسجد کے قریب نالہ سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد کفن دفن کیلئے فلاحی ادارے کے حوالے کردی۔شاہ لطیف ٹاون کے علاقے ملیر جام کنڈو سرکاری اسپتال کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،لاش کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔

ملک بھر سے سے مزید