• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عبوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر پرعبوری طور پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ آپ قانون پڑھ نہیں آئے لیکن اپنا وزڈم سنا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے بیرسٹر علی طاہر سے مکالمے میں کہا کہ آپ اپنے وزڈم کے بجائےسپریم کورٹ کا وزڈم پڑھ لیتے تو بہتر تھا۔ عدالت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ترمیم پر عبوری طور پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام درخواستوں کی سماعت 15 دن کیلئے ملتوی کردی۔

اہم خبریں سے مزید