• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری سے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔دونوں برادر ممالک نے باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیادہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے ، اس سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کو مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید