• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی ٹریل ثابت کرنا مشکل، یہ تو فائز عیسیٰ بھی نہیں کرسکے تھے، جسٹس کیانی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسیٰ بھی پیش نہیں کر سکے تھے،منی ٹریل کا ثبوت لائیں تو میں درخواست منظور کر لوں گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اَپ نوٹس کیخلاف درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید