• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ یونیورسٹی وی سیز کیلئے بیوروکریٹس کی تعیناتی کا بل واپس لیا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹ سینٹر میاں رضا ربانی نے سندھ یونیورسٹی میں بیورو کریٹس اور پی ایچ ڈی کے ناکام امید واروں کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ متعلقہ قانونی ترمیم فوری طور پر واپس لی جائے ۔ اپنے بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ میں پی ایچ ڈی نہ کرنے والے امیدواروں اور بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بننے کی اجازت دینے والی ترمیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید