• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جاکر وارداتیں کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور( ا ین این آئی) انویسٹی گیشن پولیس ٹاؤن شپ اور چوہنگ نے کراچی سے لاہور آکر وارداتیں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزموں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد ہوا جو اصل مالکان کے سپرد کردیا گیا ۔ ملزموں نے وارداتوں میں جیولری، غیر ملکی کرنسی اور کیش چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ۔انویسٹی گیشن پولیس نے پیشہ ور ملزموں محمد شہباز اور طیب کو کراچی سے گرفتارکیا،ملزم جمعہ، ہفتہ اور اتوار وارداتیں کرنے کے لیے کراچی سے لاہور آتے تھے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے برآمد ہونے والا سامان اصل مالکان کے سپرد کیا۔
اہم خبریں سے مزید