• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر عارف علوی کی 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کیخلاف کیس میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بریسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے سابق صدر عارف کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 20 دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدرر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کو سزاسنانے پر عدلیہ کو خود بھی شرم آنی چاہیئے۔ کوئی کرپشن نہیں کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا گیا پھربھی سزا سنادی گئی۔ اس فیصلے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، عمران خان اور تحریک انصاف مزاکرات کےحق میں ہیں۔ ہمارے مزاکرات 2 سطح پر ہورہے ہیں۔ مزاکرات ان سے بھی جاری ہیں جن کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ مجھے ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دوعوت نامہ ملا ہے۔ میں نے پاکستان کے حالات کے باعث معزرت کرلی۔ میں دعوت دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید