• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ‘ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ اجلاس میں بلوچستان سے سینیٹر عبدالقادر نے آئین کے آرٹیکل 27 میں ترمیم کا بل پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیاجبکہ ایوان بالا نے اراکین پارلیمنٹ (تنخواہیں اور الاؤنسز) (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دیدی جبکہ ایوان میں5بل پاس،5بل قائمہ کمیٹی کے سپرد، 5بل موخر جبکہ دو بل واپس اورایک بل مسترد ہوا۔پی ٹی آئی نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔پیر کو سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت ہوا، اس دوران حکومت نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2025کی مخالفت کر دی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر نے اچھے طریقے سے کام کیا ہے، یہ بل پیش ہوا تو غلط تصویر جائے گی کہ اسلحہ کو بینک سیکٹر میں لانے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹ میں قومی کمیشن برائے وقار نسواں ترمیمی بل 2025پیش کیا گیا، بل ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، حکومت نے اس بل کی بھی مخالفت کی تاہم بل پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی جس کے بعد بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید