اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ سنہ دو ہزار سولہ میں اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی بار صدر بننے کے بعد اب دوسری مرتبہ اسی حیثیت (خاتون اول) میں لائیم لائیٹ میں آئی ہیں۔
میلانیا کی دلچسپی فیشن میں تھی،انہیں ڈیزائیننگ کرنا بھی پسند تھا امریکی خاتون اول کے والد گاڑیاں بیچتے جبکہ ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی تھیں دوسری مرتبہ امریکہ کی خاتون اول بننے والی میلانیا ٹرمپ کی زندگی اور کیرئیرکے بارے میں ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کا پس منظر کیا تھا ، ان کی دلچسپی کے شعبے اور یہ کہ ان سے وابستہ امریکی عوام کی توقعات کیا ہیں، شادی سے پہلے میلانیا کا نام Melanija Knavs تھا۔
اب دنیا انہیں میلانیا ٹرمپ کے نام سے جانتی ہے، ان کی پیدائش چھبیس اپریل 1970 کویورپی ملک سلووینیا کے شہر نوو مستو شہر میں ہوئی۔ ان کے والد سیونیچا نامی قصبے میں گاڑیاں بیچتے تھے جبکہ ان کی ماں ٹیکسٹائیل انڈسٹری میں کام کرتی تھیں.
میلانیا کی سکول کی ساتھی مریاناکہتی ہیں کہ میلانیا کی دلچسپی فیشن میں تھی،انہیں ڈیزائیننگ کرنا بھی پسند تھا وہ پرانے کپڑوں سے نئے کپڑے بناتی تھیں،میلانیا نے کالج میں ڈیزائین کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں، پھر انہوں نے اسے روک کر میلانیا Knauss کے نام سے یورپ میں ماڈلنگ کرنا شروع کر دی ۔۔انیس سو نوے کی دہائی میں ان کی کامیابی انہیں امریکہ لے آئی۔
اوہائیو یونیورسٹی کی کیتھرین جیلیسن کہتی ہیں،ایک فیشن ماڈل کے طور پر اور ایک ایسی شخصیت کی حیثیت سے انہیں نیو یارک میں اکثر اونچے طبقے کی پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا تھا۔