• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ مقرر

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ مقرر کر دیا گیا ، آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ پیشرو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان نے پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سینئر ترین ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کر دیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جج زیبا چوہدری گریڈ 20 کی جوڈیشل آفیسر ہیں اور ان کی ترقی جلد متوقع ہے۔ وکالت اور اس کے بعد بطور جج زیبا چوہدری اچھی شہرت کی حامل ہیں۔ وہ سال 2011 میں مقابلے کا امتحان دے کر جوڈیشل سروس میں آئیں اور انہیں براہ راست ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا گیا۔ مقدمات نمٹانے کے حوالے سے بھی جج زیبا چوہدری کا ریکارڈ نمایاں ہے اور سنیارٹی میں بھی وہ اس وقت پہلے نمبر پر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید