• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 دن میں جوڈیشل کمیشن بنائیں ورنہ مذاکرات ختم، PTI، جواب میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، حکومت

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنماؤں بیرسٹرگوہر‘عمرایوب‘ اسد قیصر و دیگرکا کہنا ہے کہ 7دن میں جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی‘ اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔ پیرکو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ حکومت نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے جھوٹ کا پلندہ بنایا ہوا ہے ،سزا کے خلاف ہم اعلی عدلیہ میں جائیں گے ‘حسن نواز سے پوچھا جائے کہ وہ 40 ارب روپے برطانیہ کیسے لے گئے ؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ190ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس نہیں بلکہ ٹرسٹ کا کیس ہے‘حکومت کہہ رہی ہے کمیشن نہیں بن سکتا ،کمیشن تو ہر جگہ اور وقوعے کا بن سکتا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید