اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی شاہراہیں اور موٹر ویز قومی ترقی اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ملک بھر میں بہترین سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایک ماہ کے اندر موٹر ویز کے تمام حفاظتی جنگلوں کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے،ایسے افراد جو ان حفاظتی جنگلوں کو چوری کرتے ہیں یا ان جنگلوں کو خریدتے ہیں ان سب کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کی قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر پولیسنگ اور پیٹرولنگ بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔