• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی، پاکستانی حجاج 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کرینگے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) پاکستانی عازمین حج قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔رواں برس عازمین حج سے جانوروں کی قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ذ رائع کے مطا بق سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید