• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR میں فراڈ / کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر تحریری جواب میں بتایا کہ کسٹمز نے 4 سالوں میں مالی فراڈ کے 299 مقدمات درج کیے۔ سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ۔ سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے۔ وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ کسٹمز فراڈ کے 299 مقدمات میں کل 30 ارب آٹھ کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا
اہم خبریں سے مزید