• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری‘ 70 ارب روپے کا ریکارڈ فنڈ جمع

کراچی (رفیق مانگٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ امریکی صدور کی حلف برداری کی تقریب روایتی طور پر کیپٹل بلڈنگ کے باہر نیشنل مال پر ہوتی ہے،اس بار سخت سردی کی وجہ سے یہ تقریب بلڈنگ کے اندر منتقل کر دی گئی جہاں مہمانوں کے بیٹھنے کے لئے چھ سو سیٹیں تھیں۔تقریب میں سابق امریکی صدور براک اوباما‘جارج ڈبلیو بش‘بل کلنٹن ‘ارجنٹائن ‘ ایکواڈور کے صدر‘بلاول بھٹو‘ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی ‘بھارتی وزیرخارجہ جے ایس شنکر ‘ اطالوی وزیراعظم ‘آسٹریلیااور جاپان کے وزرائے خارجہ ودیگر نے شرکت کی۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کےلئےایک اندازے کے مطابق 70ارب روپے (250ملین ڈالر )کا فنڈ جمع ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے‘میٹا ، ایپل ، ایمیزون ، گوگل ، مائیکرو سافٹ ، اوپنائی اور اوبر سے ہر ایک نے 28کروڑ روپے (ایک ملین ڈالر) دیے‘ کيپيٹل کے دروازے پر جو بائيڈن نے ٹرمپ کا استقبال اور روایت کے مطابق انہیں وائٹ ہاؤس میں چائے پیش کی ۔ بائیڈن اور فرسٹ لیڈی جل بائیڈن نے اس موقع پر ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیاکو خوش آمدیدکہتے ہوئے ’’ ویلکم ہوم ‘‘کہا۔ ٹرمپ سے قبل جے ڈی وینس نے نائب صدر کا حلف اٹھایا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں اسپیس ایکس، ایپل، گوگل، میٹا کے سی ای اوز بھی اس موقع پر موجودتھے ۔ٹک ٹاک کے سی ای او شو چیو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ارب پتی ایل وی ایم ایچ کے چیف برنارڈ آرنولٹ اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی بھی شامل تھے ۔ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کےلئےایک اندازے کے مطابق 70ارب روپے (250ملین ڈالر )کا فنڈ جمع ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ میٹا ، ایپل ، ایمیزون ، گوگل ، مائیکروسافٹ ، اوپنائی اور اوبر کے ساتھ ساتھ کریپٹوکرنسی کے شعبے کی نمایاں پشت پناہی بھی رہی ، روایتی کارپوریٹ حامیوں جیسے بینک آف امریکا اور بوئنگ نے بھی ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لئے وسیع پیمانے پر تعاون کا اشارہ کیا۔ایلون مسک ، جیف بیزوس جیسے ٹیک رہنماؤں نے بھاری فنڈز دیے۔ کریپٹوکرنسی صنعت میں رپل سے پانچ ملین‘رابن ہڈ سے 2ملین اور سکے بیس سے ایک ملین ڈالر دیا گیا ۔ صدارتی تقاریب میں عام طور پر غیر ملکی رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا جاتا لیکن ٹرمپ نے روایت کو توڑا،محکمہ خارجہ کے ریکارڈ کے مطابق 1874 سے کسی بھی غیر ملکی رہنما نے کبھی بھی امریکی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں حصہ نہیں لیا ۔ عالمی رہنماؤں ارجنٹائن کے صدر جیویر میلی ،ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوہ‘اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی ، آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ،جاپان کے وزیر خارجہ تکشی آئیویا،اصلاح برطانیہ پارٹی کے رہنما نائجل فاریج نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید