• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن کی ڈسکوز کی نجکاری کیلئے پراپرٹی ٹرانسفرز پر نظر

اسلام آباد (اسرار خان)پاور ڈویژن کی ڈسکوز کی نجکاری کیلئے پراپرٹی ٹرانسفرز پر نظر، آئی جی سی ای پی 2024 کا خاتمہ، کم لاگت بجلی پر توجہ مرکوز؛ سستی بجلی کا ہدف، 5 آئی پی پیز کو بند کر دیا گیا، 23 دیگر سے بات چیت جاری، اربوں روپے کی بچت ۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) سے کہا ہے کہ وہ سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی جائیدادیں اور حصص ان کے متعلقہ اداروں کو منتقل کرے جس کا مقصد پیچیدگیوں سے بچنا ہے، جیسا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی نجکاری کے دوران تجربہ ہوا تھا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ واپڈا ان جائیدادوں اور حصص کی ملکیت صدر پاکستان اور پھر ڈسکوز کو منتقل کرے گا۔ یہ اقدام نجکاری کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو ابتدائی مرحلے میں نجکاری کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید