• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں ترقی کا عمل تعطل کا شکار؛ افسران مایوس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں ترقی کا عمل طویل عرصہ سے تعطل میں پڑی ہیں ، مجموعی طور پر گریڈ 19سے 22تک ترقی کا عمل مسلسل زیرِ التواء ہونے کے باعث ترقی کے منتظر افسران مایوسی اور اضطراب کا شکار ہو گئے۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ بورڈ گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21میں ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ زیرِ التواء ہیں۔ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کے باعث گریڈ 22کی 40سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔ 22 ماہ سے زیرِ التواء ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس مارچ 2023میں ہوا تھا جبکہ گریڈ 19 اور 20کے افسر بھی ترقی کیلئے 20ماہ سے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے منتظر ہیں۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس اگست 2023میں منعقد ہوا تھا، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر 2024میں 2 مرتبہ طلب کردہ سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس مؤخر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہائی اپور سلیکشن بورڈ اورسنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس آئندہ ماہ فروری میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید