• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو ہوگا، شرح سود میں ایک فیصد کمی متوقع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نئے سال 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان27جنوری کو کیا جائے گا ،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 27 جنوری 2025کو ہوگا، جس میں نئی مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان اسی دن مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کریں گے،ذرائع کے مطابق شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید