• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 آئی پی پیز کی ٹیک اینڈ پے پرمنتقلی، بندش، 1451ارب کی بچت

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاور ڈویژن نے 14آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقلی، پانچ کی بندش اور بیگاس کے 8آئی پی پیز کے ٹیرف کو ڈالر اور درآمدی کوئلے سے ڈی لنک کرنے پر 1451 ارب روپے کی بچت کا انکشاف کیا ہے، بجلی بنائیں نہ بنائیں کیپسٹی پیمنٹ ملنے کی تجویز ختم ، خرید و فروخت کا نظام شروع، این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کیا جائے گا یہ انکشاف وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا،وفاقی سیکرٹری نے بتایا حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی، جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا، اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا، اس وقت 1994اور 2002پالیسی کے پانچ آئی پی پیز بند ہوچکے، حکومت کو 411ارب روپے کی بچت ہوئی ، بیگاس کے 8 آئی پی پیز کے ٹیرف کو ڈالر اور درآمدی کوئلے سے ڈی لنک کر دیا گیا ،اس سے حکومت کو 238ارب روپے کی بچت ہوئی ، 14أئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر منتقل کیا ، ا س سے حکومت کو 802ارب کی بچت ہوگی، جن آئی پی پیز کے پلانٹس آپریشنل ہونگے تو ہی کیپسٹی چارجز ملیں گے ،بجلی بنائیں نہ بنائیں کیپسٹی پیمنٹ ملنے کی تجویز ختم کر دی،حکومت نے اب این ٹی ڈی سی کو تین اداروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، این ٹی ڈی سی گرڈ کیلئے الگ کمپنی بنائی جائے گی، این ٹی ڈی سی کے ملازمین کو نیشنل گرڈ کمپنی میں شفٹ کرنے کی تجویز ہے۔
اہم خبریں سے مزید