کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کئے جانے والے صارم کی ابتدائی پورسٹ مارٹم رپورٹ میں اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کاانکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے صارم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہےکہ بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے، اب تک کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے سے زیادتی ہوئی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7سالہ صارم کی لاش اسکے لاپتہ ہونے کے 11 روز بعد 18جنوری کو اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔