• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای، پاکستانی سفیر کی سبکدوش ترک سفیر کے اعزاز میں الوداعی دعوت

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ترکی کے سبکدوش ہونے والے سفیر توگے تونسر کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمزی نے ترک ہم منصب کی سفارتی مہارت اور قابلیت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ رشتوں کی یاد دلائی۔ آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید پروان چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صبح سویرے تیز چہل قدمی اور ساتھی بھائی سفیر کے ساتھ علاقائی اور عالمی سیاست پر گہری بات چیت کو بہت یاد کریں گے جنہیں ان کی حکومت کی جانب سے ایک اور اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ اس موقع پر توگے تونسر نے کہا کہ پاکستان کو فیصل ترمذی جیسے قابل ذکر سفارت کاروں سے نوازا گیا ہے جو اپنے ملک کے سرشار سفارت کار اور شاندار دوست ہیں۔ دعوت میں ان کے سفارتی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید