• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ سامنے آگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ایک اور تاجر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور لوٹنے کا واقعہ سامنے آ گیا۔متاثرہ تاجر کے مطابق وائٹ کرولا میں واردات کرنے والوں نے اس کی گاڑی اور 4 لاکھ 15ہزار روپے چھین لیے۔متاثرہ تاجر نے بتایا کہ ایم نائن موٹر وے جمالی پل اترتے ہی سفید کرولا سوار ملزمان نے مجھے سائیڈ دے کر روکا۔ملزمان نے میری گاڑی کو بلاک کردیا۔پانچ ملزمان نے مجھے زبردستی گاڑی سے اتارا اور اپنی گاڑی میں ڈال دیا،چار ملزمان میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے جبکہ ایک ملزم میری گاڑی میں بیٹھا۔تاجر کے مطابق ایک ملزم میری گاڑی لے کر گوالیار سوسائٹی کی طرف سے ہائی وے تک گیا۔دونوں گاڑیاں کافی دیر تک چلتی رہیں اور ملزمان مجھے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے۔ملزمان مجھ سے بار بار گاڑی میں لگے ٹریکر سے متعلق پوچھتے رہے۔میں نے ملزمان کو بیان دیا کہ گاڑی میں ٹریکر نہیں ہے، تاجر کے مطابق میری گاڑی میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے موجود تھے جو ملزمان کو مل گئے جبکہ ملزمان میرا موبائل فون،ایک پرس جس میں 7 ہزار روپے نقد موجود تھے، دو عدد اے ٹی ایم کارڈ اور میری گاڑی جس کا نمبر bms-868 ہے لے کر فرار ہو گئے۔میں نے ملزمان سے کہا پیسے رکھ لو مجھے چھوڑ دو۔واردات کے دوران گاڑی کچھ مقامات پر روک کر ملزمان تبدیل ہوتے رہے۔مزید ایک گھنٹہ گھمانے کے بعد گاڑی کی رفتار آہستہ کرکے ملزمان مجھے نادرن بائی پاس پر پھینک کر فرار ہوگئے۔سچل پولیس نے 17جنوری کو ہونے والی واردات کا مقدمہ ڈکیتی کی دفعہ تحت درج کرلیا ہے۔متاثرہ تاجر ناظم آباد نمبر 3 کا رہائشی ہے۔
اہم خبریں سے مزید