• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت افسران کیلئے "ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم" قائم

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ایف بی آر میں ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت افسران کے لیے" ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم" قائم کر دیاگیا ہے ، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کو آج منگل کو آزمائشی طور پر چلایا جائے گا اس حوالے سے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹم سروس کے تمام فیلڈ دفاتر کے گریڈ17اور اوپر کےافسران کو ہدایت جاری کی گئی ہےکہ وہ اپنے ای میل ایڈریس اور موبائل فون نمبر کو ایچ آر آئی ایس میں اپ ڈیٹ کر یں تاکہ ریٹنگ ریوارڈ سسٹم میں تکینکی لحاظ سے شامل ہو سکیں ، اس حوالے سے آج منگل کو ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جارہا ہے، پیئر ریٹنگ کےلیے تمام افسران ایچ آر آئی ایس نظام کے ساتھ منسلک ہونگے اور ان کی ریٹنگ آجائے گی ، اس کے مطابق افسران کی اے سے ای کیٹگری میں ریٹنگ ہو گی ۔
اہم خبریں سے مزید