کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت12پیسے تک کم جبکہ اوپن مارکیٹ میں15پیسے تک بڑھ گئی ہے،یورو کی قیمت میں88پیسے تک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 1.33روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے اور قیمت فروخت 12 پیسے کی کمی سے 278.75 روپے سے کم ہو کر 278.63 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کے اضافے سے 279.22 روپے سے بڑھ کر 279.37 روپے اور قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 281.11 روپے سے بڑھ کر 281.17 روپے ہو گئی ہے،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 88 پیسے کے اضافے سے 286.32 روپے سے بڑھ کر 287.20 روپے اور قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 289.35 روپے سے بڑھ کر 289.95 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.33 روپے کے اضافے سے 339.42 روپے سے بڑھ کر 340.75 روپے اور قیمت فروخت 1.24 روپے کے اضافے سے 342.96 روپے سے بڑھ کر 344.20 روپے پر پہنچ گئی ہے۔