• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی پر خاتون کو ہراساں نہ کرنیکا حکم، منشیات کیس میں ملزم بری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کرنے کا حکم،مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کر نے وا لے تین ملز موں کو 30ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے دوملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے ۔واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت،بھیک مانگنے کے مقدمات میں ملوث 3 خواتین ملزمان کو 30,30 ہزار روپے کے ذاتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم،غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعدمنظور کر نے کا حکم،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت وکلا بحث کے بعد منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید