• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروقا ڈکیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار،26 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ راجہ رام پولیس نے ڈکیتی، رابری، ہاؤس رابری اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب فاروق عرف فاروقا گینگ کے 04 کارندوں کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے کارروائی کے دوران 26 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکر لیا،پولیس تھانہ بستی ملوک کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، بستی ملوک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 02 کلو گرام سے زائد چرس اور 110گرام آئس برآمد کرلی ،گرفتار ملزم محمد اعجاز ولد غوث بخش سے 1480 گرام چرس اور 110 گرام آئس برآمد کرلی جب کہ گرفتار ملزم غلام عباس ولد محمد مشتاق سے 530 گرام چرس برآمد کی،پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید