ملتان (سٹاف رپورٹر) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ تعمیراتی شعبہ کی بحالی کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کریں ،پراپرٹی کے لین دین پر ٹیکس کو 1% تک کم کریں، اور گھر کی ملکیت کو فروغ دینے کے لیے پہلی جائیداد کی خریداری کو ٹیکس سے پاک قرار دیں۔72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔