ملتان (سٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے حقیقی معنوں میں ترقیاتی فنڈز کا اجراء کریں، یہاں کروڑوں مظلوم عوام بستے ہیں جہاں پر نہ تعلیم و صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے کوئی توجہ دی جا رہی ہے اور نہ ہی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سنجیدگی اختیار کی جا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ کربلا امامین شیعہ میانی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری مصور حسین نقوی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی اولکھ،تجمل عباس اورعمران حیدر کھرل بھی موجود تھے ۔