• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا اندرون شہر تجاوزات کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز اندرون شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے چوک گھنٹہ ،حسین آگاہی روڈ اور دولت گیٹ سے تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے تعمیرات مسمار کرکے بھاری سامان قبضے میں لے لیا ،دکانوں اور لنڈا بازار سمیت پلازوں تھڑے،کیبن اور بل بورڈز بھی کرین سے گرادیے گئے آپریشن کے دوران شاہراؤں اور فٹ پاتھوں پر پارکنگ اسٹینڈ اور سٹالز بھی مسمار کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور میگا آپریشن کے بعد گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی تمام روٹ مکمل کلئیر کرادیا گیا۔
ملتان سے مزید