• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کیلئے جائیکا کی مشینری اور جدید کیمروں سے آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جائیکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی مشینری اور جدید کیمروں کے ذریعے بھر پور آپریشن کا سلسلہ جاری ہے سوموار کی شب اور منگل کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، رپورٹ کے مطابق مشتاق کالونی، علی ٹاؤن گلی نمبر 6،صدیق آباد کالونی، خانیوال روڈ حسن آباد گیٹ نمبر1،بی سی جی چوک میٹرو سٹیشن مین سیور لائن،گلشن رحمان کالونی مین لائن،جلیل آباد کالونی حسن پروانہ،مظفر آباد، سیتل ماڑی نیک ٹاؤن گلزار مدینہ مسجد، شریف پورہ،100فٹی روڈ شاہ رکن عالم کالونی، بستی خداداد، Hبلاک شاہ رکن عالم،زکریا ٹاؤن، خشحال کالونی سٹریٹ نمبر 8، دھور کوٹ،شاداب کالونی روڈ،پٹھان مارکیٹ مین لائن،چاہ بوہڑ والا،گورنمنٹ ماڈل سکول والی ،علی ٹاؤن ،محلہ درکھان والا کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔
ملتان سے مزید