• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی،ممنوعہ گٹکا، ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاتلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کاروائیاں، میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر وہاڑی میں بیکری کی پروڈکشن بند، 400 ساشے ممنوعہ گٹکا، 144 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 20 کلو ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ملتان میں 5 مرلہ سکیم چوک اور اڈہ متی تل میں 7 میٹ شاپس کو فوڈ ہینڈلرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، گوشت کو ڈھانپنے کیلیے آلودہ کپڑے کا استعمال کرنے پر 29 ہزار روپے ، باغ حسین چوک، پکی پل بوسن روڈ اور واپڈا ٹاؤن میں 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال، کچن ایریا میں گندگی اور صاف پانی کیلیے فلٹریشن پلانٹ نصب نہ ہونے پر مجموعی طور پر 85 ہزار روپے ،چاہ جموں والا میں مربہ یونٹ کو فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کرنے، خوراک کی سٹوریج کیلیے نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ وہاڑی میں پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر 505 روڈ پر بیکری کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ زائد المعیاد مشروبات برآمد ہونے پر جمال ٹاؤن میلسی اور کچی پکی روڈ پر 2 سٹورز کو 60 ہزار، ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر مین روڈ ماچھیوال میں ڈرنک کارنر کو 15 ہزار روپے ، ایکسپائرڈ کنفیکشنری آئٹمز کی موجودگی پر جمال ٹاؤن میلسی میں کریانہ سٹور کو 7000 روپے جرمانہ کیا گیا -
ملتان سے مزید