• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے الزامات میں 34 مقدمات درج کر لیے

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کرلیے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے مہر مرتضی ٰ سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شکیل احمد سے ملزمان نے موبائل چھین لیا ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے تین نامعلوم ملزمان نے اسد سے گن پوائنٹ پر نقدی35ہزار وموبائل دیگر سامان لوٹ کر فرار ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے عامر سہیل سے ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے وسیم سے تین مسلح ڈاکووں نے نقدی15ہزار لوٹ لی ،تھانہ الپہ کے علاقے عمر سے دو ملزمان نقدی 60ہزار و موبائل چھین کر فرارجبکہ فرہاد نجف علی ، شیر علی ، جمیل ، مظہر ،یونس ،شریف ،مرتضی ، جاوید ،عبدالقیوم،اشرف ،محمد رمضان ، محمد عمران ، محمد اویس ، عبدالقیوم خان ، محمد عمیر ،منیر احمد ، محمد عاصم ، نادر ،حسنین علی ، جمیل احمد ، محسن علی ،محمد یعقوب ،محمد رمضان ، اللہ دتہ ، غللام صدیق اور حسنین عباس کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،مویشی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔
ملتان سے مزید