ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روزمیں مزید84 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔70بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر47لاکھ10ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیاجبکہ12لاکھ10ہزار روپے وصول کئے گئے۔20جنوری 2025ء کوملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو7لا کھ60ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور10بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو۔ ڈی جی خان سرکل میں 9افراد کو6 لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد اور9یف آئی آرز درج،بہاولپور سرکل میں 26صارفین کو 15 لاکھ 90ہزار روپے جرمانہ عائد اور 26 مقدمات درج ، ساہیوال سرکل میں 8 بجلی چوروں کو 5لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد اور5افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 13 صارفین کو2لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائداور13ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 8 صارفین کو3 لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو50ہزار روپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 9صارفین کو4لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 2 مقدمات درج ہوئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل امجد نواز بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایگزیکٹو انجینئر میپکوسٹی ڈویژن معصب علی سلیمی، ایڈیشنل ایکسین سیفٹی تاج محمود قمراور ایس ڈی اوسٹی سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں رینجرز/ پولیس/ میپکوٹیموں نے جوائنٹ آپریشن کیا۔ اندرون شہر کے علاقوں میں 13لاکھ 51ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 7رننگ اور مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے بجلی تنصیبات اُتارلیں جبکہ آپریشن کے دوران 6بجلی چور پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوادی گئیں،کچاکھوہ میں میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کی جوائنٹ ٹیموں نے 47 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 18گھریلو میٹرز، 3تھری فیز میٹرز اور 3نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ چیکنگ کے دوران 9صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بستی فتویرا، بستی کھوج کنجوا، بستی وزیرکا اور بستی احمد یار میں آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 12لاکھ10ہزار روپے کے بقایاجات /واجبات وصول کرلئے جبکہ عدم ادائیگی واجبات پر 2ٹرانسفارمرز اور 11میٹرز اُتارے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگرسرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی سیکنڈسب ڈویژن بہاولنگر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کی جوائنٹ ٹیموں نے بستی فتویرا، بستی کھوج کنجوا، بستی وزیرکا اور بستی احمد یار میں آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 12لاکھ10ہزار روپے کے بقایاجات /واجبات وصول کرلئے جبکہ عدم ادائیگی واجبات پر 2ٹرانسفارمرز اور 11میٹرز اُتارے گئے۔