• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی جلد فراہمی اوربار ،بنچ میں خوشگوار ماحول ہماری ترجیح ہو گی ،ڈسٹرکٹ بار

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ز کی سرپرستی اور رہنمائی ایگزیکٹیو کمیٹی کی مشاورت سے ملتان کچہری کو ایک مثالی کچہری بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے، وکلاء کی طرف سے دئیے گئے اعتماد کو بحال رکھتے ہوئے وکلاء اور سائلین کے لئے کچہری میں تمام ضروری سہولیات مہیا کریں گے ،انفرادی کی بجائے اجتماعی مفادات کو اولیت دیں گے، وکلاء ،کالے کوٹ اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے دن رات کوشاں رہیں گے، سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی اور بار و بنچ کے درمیان خوشگوار ماحول برقرار رکھنا بھی ہماری ترجیح ہو گی ،اجلاس میں نائب صدرمحمد خالد بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں،فنانس سیکرٹری ملک جلال آرائیں، لائبریری سیکرٹیری رانا محمد شاہد نسیم،آڈیٹرملک محمد اکمل سندیلہ،ممبران مجلس عاملہ جاوید اقبال ملک، ریاض حسین رجوانہ،حیدر رضا کاظمی،ندیم الدین قریشی،کاشف عباس،وسیم کھوکھر،فاروق گاگرا اعجاز احمد انصاری،عبدالرؤوف قادری ،ملک منیر احمدنے شرکت کی۔
ملتان سے مزید