• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025ء کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن وچیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خاں نے انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 ءکا افتتاح کردیا،انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے نئی نسل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ملتان کی ٹیم ہوم گراؤنڈمیں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے اعزاز کا دفاع کرے جب کہ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے بتایا کہ ملک بھر سے انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 23 جنوری کو ایونٹ کافائنل کھیلا جائے، واضح رہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان گزشتہ 3 سال سے انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت رہا ہے۔
ملتان سے مزید