ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں نوجوان اپنی توانائیاں دین کی سربلندی کیلئے وقف کریں۔ ملک پاکستان کی قسمت اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے۔ نوجوان خود کو قرآن وسنت سے منسلک کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے بلا مقابلہ نومنتخب مرکزی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔