• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو معاشی ٹائیکون بننے کیلئے ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا ،بلال مندوخیل

کوئٹہ(پ ر) سینیٹر شیخ بلال مندوخیل نےکہاہے کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے دنیا کے تمام بڑے ممالک اور نئے ابھرتے ہوئے معاشی ٹائیکون چائنہ، سنگاپور ،ملیشیا اور یورپی ممالک نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بے پناہ ترقی کر کے اپنے اپ کو معاشی طور پہ انتہائی مضبوط کر لیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نوجوانوں کے ایک وفد سے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان کو معاشی ٹائیکون بننے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا اور اس وقت پاکستان کی اولین ترجیح بھی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنا ہے ۔دنیا کا ہر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے۔ حکومتی معاملات ہوںیا کاروباری معاملات تعلیم کےغرض ہر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مرہون منت ہے ۔پاکستان نے بھی اس شعبے میں بڑی بے پناہ ترقی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روز اول سے ٹیکنالوجی کو بہت اہمیت دیتی ہے خصوصا انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ۔جس کا ثبوت یہ ہے کہ 2009 میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پہ پاکستان میں شروع کیا گیا اور آج بھی کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔اس طرح پیپلز پارٹی کے دیگر فلاحی منصوبے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کامیابی سے چلائے جا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کےلیے کوشاں ہے۔ 
کوئٹہ سے مزید