• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراعتماد نہیں غزہ جنگ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ، 78 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیئے

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پراعتماد نہیں ہیں کہ غزہ جنگ بندی جاری رہے گی ، انہوں نے اپنے پہلے ہی روز 78ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کردیئے ۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدوں کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہی دن سے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے پہلے صدارتی احکامات میں کیپٹل ہل پر حملے کے ملزمان کو معافی ،سانق صدر جو بائیڈن کے درجنوں اقدامات کی منسوخی، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) اور ماحولیاتی معاہدوں سے امریکا کی علیحدگی اور ٹرمپ کے خلاف تمام مقدمات اور تحقیقات ختم کرنا شامل ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری اولین ترجیح ہو گی۔ وائٹ ہاؤس واپسی پر جب ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا دونوں فریق (حماس اور اسرائیل) جنگ بندی جاری رکھیں گے اور ایک مستقل معاہدے پر پہنچ جائیں گے تو ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں پراعتماد نہیں ہوں۔‘ ’یہ ہماری جنگ نہیں، یہ ان کی جنگ ہے، لیکن مجھے اعتماد نہیں کہ یہ (معاہدہ) برقرار رہے گی۔‘خبر رساں ادارے ʼکے مطابق ایگزیکٹو آرڈرز کے علاوہ مزید کئی احکامات ٹرمپ کے دستخطوں کے منتظر ہیں جن کا تعلق سرحدی گزرگاہوں، تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافے، تنوع اور فنڈنگ پر کنٹرول سے ہے۔صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدوں اور ری پبلکن پارٹی کی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کے ابتدائی اقدامات اور مستقبل کے منصوبے کچھ اس طرح ہیں۔

اہم خبریں سے مزید