اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اپنے ایجنڈے سے نکل کر آگے بڑھنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے گزشتہ روز مصطفی نواز کھوکھر سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ۔ مصطفی نواز کھوکھر نے دعوت کو خیر مقدم کیا اور اسے خوش آئند قرار دیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہم نے صرف سیاسی شکار دیکھا ہے۔