• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے عشایئے میں محسن نقوی کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل)وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی ہال کے خصوصی عشائیہ میں شرکت کی جہاں انکا پرتپاک خیرمقدم کیا گیااس موقع پر وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹرز، ممبران کانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شرو ع ہو گیا، محسن نقوی نے عشائیہ کے دوران سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس اور گورنر مسی سیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیر داخلہ نے عشائیہ کے دوران امریکی سینیٹرز اور ممبران کانگریس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امریکی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید