• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ حلف برداری، وی وی آئی پی ٹکٹ 2 پاکستانی نژاد امریکیوں کو ملے

ٹیکساس (رپورٹ، راجہ زاہد اختر خانزادہ) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹل ہل میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے کئی پاکستانی نژاد امریکی دعویٰ کر رہے تھے کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق وی وی آئی پی ٹکٹ صرف دو پاکستانی نژاد امریکیوں کو دیے گئے، جن کا تعلق ریاست ٹیکساس سے ہے۔ ان میں آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور اور معروف بزنس مین طاہر جاوید شامل ہیں۔ شدید سردی کے باعث تقریب اندرونِ کیپٹل ہل منعقد کی گئی، جہاں پہلے سے صرف سیکشن تین اور چار میں موجود اہم شخصیات کو اند کپٹل ہل میں نشستیں فراہم کی گئیں۔ جسمیں صرف دو پاکستانی نژاد امریکی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید