• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر رفاع عام، گھر میں فائرنگ، نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر رفاع عام سوسائٹی میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پر دونوں کو قتل کیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود رفاع عام سوسائٹی مکان مکان نمبر E2/8 میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان لڑکا اور لڑکی جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے ورکرز موقع پر پہنچے اور مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او تھانہ الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ گزشتہ شب 4 بجے کے قریب پیش آیا اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب ملی۔
اہم خبریں سے مزید