اسلام آباد ( طاہر خلیل ) انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے منگل کو بھی جواب جمع نہیں کرایا، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے کی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر کہا بیرسٹر صاحب یہ کیس 30اپریل 2024سے چل رہا ہے تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیابیرسٹر گوہر نے کہا آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروا دینگے، اکبرایس بابر نے کہا فیصلہ تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کئے جائیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔