کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایک اور محنت کش اغوا کے بعد کچے کے علاقے میں پہنچ گیا۔18 دسمبر 2024 کو اغوا ہونے والے نوجوان کے اغوا کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے درج کر لیا۔19 جنوری کو درج کئے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔نوجوان اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب سرگودھا کا رہنے والا ہے۔