اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں جہاں بدعنوانیوں، کنبہ پروری اور لاقانونیت کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں وہیں ا ن کے دور میں جبری گمشدگیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے کمیشن نے یہ چشم کشا انکشاف بھی کیا ہے کہ شیر خوار بچوں کوخفیہ جیلوں میں رکھا گیا؛ بلیک سائٹ جیلوں میں زیرحراست ماؤں سے پوچھ گچھ کیلئے ان کے بچوں کو بھی استعمال کیا جاتا تھا بلیک سائٹ جیلوں میں زیرحراست ماؤں سے پوچھ گچھ کیلئے ان کے بچوں کو بھی استعمال کیا جاتا تھا ،والد پر نفسیاتی تشدد کرنے کیلئے نومولود کو ماں کا دودھ پینے نہیں دیا جاتا تھا ،کمیشن کا ابتدائی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کم از کم 6 بچوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ بلیک سائٹ جیلوں میں کئی مہینے گزارے، پوچھ گچھ کے دوران بچوں کو فائدہ اٹھانے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا، حتیٰ کہ دودھ پلانے سے بھی انکار کیا جاتا تھا،متعدد تصدیق شدہ کیسز کی تفصیل ہے، جہاں خواتین کو ان کے بچوں سمیت غائب کر دیا گیا تھا، اور ایسا 2023 میں بھی ہوا۔