• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی‘ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان اجرتی قاتل نکلے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی میں گزشتہ روز پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ نکلے۔ملزمان پنجاب اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھے‘چاروں ملزمان نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں باپ اور بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ہلاک ملزمان کے موبائل فون سے اہم معلومات پولیس نے حاصل کی ہیں ۔ سپاری دینے والوں نے ملزمان کو دکاندار یعقوب اور اسکے بیٹے جہانزیب کی تصاویر بھی دی تھیں‘ہلاک ملزمان کی شناخت کاشف وقاص، آس محمد اور گلفام انجم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان نے دکان پر موجود باپ بیٹے کو قتل کرنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کی تھی کہ پولیس پہنچ گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ میو برادری کا پنجاب میں زمین اور دیگر معاملات پر تنازعہ چل رہا ہے۔دکاندار یعقوب کو پہلے سے علم تھا کہ ان پر حملہ ہوسکتا ہے ۔ اس سے قبل کہ یعقوب پولیس کو معاملات سے آگاہ کرتا ان پر حملہ ہوگیا۔ملزمان پنجاب اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم گلفام انجم عرف گلو اور کاشف وقاص پر پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید