• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

دبئی (سبط عارف) افغانستان کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی اور چیف انٹیلی جنس آفیسر ملا عبدالحق وثیق نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ افغان حکومتکے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، افغانستان کی اقتصادی مضبوطی اور بعض دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی چند روز قبل ایک وفد کی سربراہی میں اس ملک کے دورے پر تھے۔

اہم خبریں سے مزید