اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے بجلی کے شعبے میں مقاومیت کی منصوبہ بندی کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کےلیے قومی بجلی پالیسی 2021 اور قومی بجلی کا منصوبہ 2023 کے تحت انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو کو وزارت توانائی نے ذمہ داری تفویض کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد درآمدی متبادل تلاش کرنا، مقامیت کو بڑھانا اور بجلی کے آلات کا بین الاقوامی منڈیوں میں برآمدی پوٹینشل میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ پی ایس آئی پی منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے تمام آلات بشمول ٹرانسفارمرز، سوئچ گئیرز ، کیبلز ، کنڈیٹرز، انسولیٹرز، ٹاورز، بھاری انجن کے پرزے، توانائی کے میٹرز ، کیپسٹرز اور اوور ہیڈ ٹرانسمشن لائن فٹنگ اور ہارڈ وئیرز سب شامل ہیں۔