اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقر ر و تبادلے کئے گئے ، وفاقی سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال کو تفویض سیکریٹری نجکاری ڈویژن کے اضافی چارج میں توسیع کی گئی جو 20جنوری سے شمار ہوگی ۔اضافی چارج میں توسیع 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری نجکاری ڈویژن کی تعیناتی تک مؤثر ہے۔ سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر خادم حسین رند کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ۔پولیس سروس کےگریڈ 18 کے افسر احمد ارسلان کونیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور سے تبدیل کرکے پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ۔